جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

Browsing Tag

Jang

شاہد خاقان عباسی کیخلاف ایل این جی ریفرنس، دائرہ اختیار پر فیصلہ محفوظ

مسلم لیگ ن کے رہنما، سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی اور دیگر کے خلاف ایل این جی ریفرنس میں احتساب عدالت نے دائرہ اختیار پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے سماعت کی جس کے دوران سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی…

نکاح کی مبارکباد پر شاداب کا مداحوں سے اظہارِ تشکر

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی حارث رؤف اور شان مسعود کے بعد آل راؤنڈر شاداب خان بھی رشتۂ ازدواج میں منسلک ہو گئے۔گزشتہ شب شاداب خان نے سماجی رابطوں کے پلیٹ فارمز ٹوئٹر اور انسٹا گرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے ہیڈ کوچ اور سابق لیگ اسپنر ثقلین…

طاہر القادری نے اسلام مخالف قوتوں کو بھرپور جواب دیا: عاصم افتخار

فرانس میں سفیرِ پاکستان عاصم افتخار احمد نے کہا ہے کہ طاہر القادری نے عالمی دہشت گردی کو مسلمانوں سے جوڑنے کے خلاف تاریخی کام سر انجام دیا اور مؤثر انداز میں اسلام مخالف قوتوں کو بھرپور جواب دیا ہے۔عاصم افتخار احمد نے یہ بات ادارہ منہاج…

ہم ڈرون کی مدد سے ڈاکوؤں کا خاتمہ چاہتے ہیں، ایس ایس پی گھوٹکی

گھوٹکی کے ایس ایس پی تنویر تنیو کا کہنا ہے کہ ہم ڈرون اور ماہر نشانہ بازوں کی مدد سے ڈاکوؤں کا خاتمہ چاہتے ہیں۔ ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے تنویر تنیو نے کہا کہ ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن فضائی حدود میں لانا چاہتے ہیں، جو ہتھیار مانگے ہیں…

نسیم شاہ کا بنگلا دیش پریمیئر لیگ میں ڈیبیو کیسا رہا؟

پاکستان کے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ نے بنگلا دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں گزشتہ روز اپنا پہلا میچ کھیلا۔نسیم شاہ ہفتے کو بی پی ایل میں شرکت کے لیے پاکستان سے بنگلا دیش روانہ ہوئے تھے جہاں انہوں نے گزشتہ روز کومیلا وکٹورینز کی طرف سے…

نقیب اللّٰہ قتل کیس کا تحریری حکم نامہ جاری

کراچی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے نقیب اللّٰہ محسود قتل کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔نقیب اللّٰہ محسود قتل کیس کا تحریری فیصلہ 42 صفحات پر مشتمل ہے۔ عدالت نے راؤ انوار سمیت 18 ملزمان کو مقدمے سے بری کر دیا ہے جبکہ 7 مفرور…

کراچی: اورنگی سے قتل و ڈکیتی کی 200 وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے قتل کی وارداتوں اور ڈکیتی کی 200 سے زائد وارداتوں میں ملوث ڈاکو کو سی سی ٹی وی ویڈیو کی مدد سے گرفتار کر لیا۔ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزم امیر خان نے مئی…

مکی آرتھر ڈربی شائر کے ہیڈ کوچ برقرار

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ مکی آرتھر کے ڈربی شائر کے ہیڈ کوچ کی پوزیشن میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستان کے سابق کوچ مکی آرتھر کے لیے صورتِ حال مشکل ہوتی جا رہی ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق مکی آرتھر کا ہیڈ…

پہلا ٹی ٹوئنٹی: آسٹریلین ویمنز ٹیم نے پاکستان کو شکست دیدی

آسٹریلین ویمنز کرکٹ ٹیم نے پاکستان ویمنز کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 8 وکٹ سے ہرا کر سیریز میں برتری حاصل کر لی۔سڈنی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ 20 اوورز میں 118 رنز بنائے۔آسٹریلین ویمنز ٹیم نے…

پیٹرول و ڈیزل کی کوئی قلت نہیں: اوگرا

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرول اور ڈیزل کی قلت سے متعلق قیاس آرائیوں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھر میں پیٹرول اور ڈیزل کا وافر ذخیرہ موجود ہے۔ترجمان اوگرا عمران غزنوی کا کہنا ہے کہ ملک میں بالترتیب 18 اور 37…

آزادی مارچ میں توڑ پھوڑ کا کیس، شیخ رشید، اسد عمر و دیگر عدالت میں پیش

پاکستان تحریکِ انصاف کے آزادی مارچ میں توڑ پھوڑ اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے کیس کی سماعت پر اسد عمر، فیصل جاوید، علی نواز اعوان اور شیخ رشید عدالت میں پیش ہو گئے۔ملزمان کے وکیل نعیم حیدر پنجوتھا جوڈیشل مجسٹریٹ وقاص احمد راجہ کی اسلام…

پی ٹی آئی کے مزید 43 ارکان کے استعفے منظور

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے مزید 43 ارکان کے استعفے منظور کر لیے گئے۔ذرائع کے مطابق استعفے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے چند دن قبل منظوری کے لیے الیکشن کمیشن کو بھجوائے تھے۔اسپیکر آفس کے ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے مزید…

ملک میں اگلے 48 گھنٹوں میں بجلی کی کمی رہے گی: خرم دستگیر

وفاقی وزیرِ توانائی خرم دستگیر نے کہا ہے کہ ملک میں بجلی کا نظام مکمل بحال کر دیا ہے، تاہم اگلے 48 گھنٹوں میں ملک میں بجلی کی کمی رہے گی۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں این ٹی ڈی سی کے 1112 گرڈ اسٹیشنز ہیں…

شہباز گِل کی درخواست پر کارروائی 11 بجے تک ملتوی

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گِل کی درخواست پر کارروائی 11 بجے تک ملتوی کر دی گئی۔لاہور ہائی کورٹ میں شہباز گِل کی حفاظتی ضمانت سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس میں شہباز گِل عدالت میں پیش ہوئے۔وفاقی حکومت کے وکیل نے…

کراچی میں چند گھنٹوں میں پانی کی فراہمی بحال ہو جائیگی: واٹر بورڈ

کراچی کے مختلف علاقوں میں بجلی کے طویل بریک ڈاؤں کے باعث پانی کی قلت بھی پیدا ہو گئی، تاہم واٹر بورڈ کے مطابق چند گھنٹوں میں شہر کو پانی کی فراہمی بحال ہو جائے گی۔کراچی واٹر بورڈ کے ترجمان کا کہنا ہےکہ دھابیجی پمپنگ اسٹیشن سمیت دیگر…

وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار کی قطری ہم منصب سے ملاقات

وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے قطر میں اپنے ہم منصب علی بن احمد الکواری سے ملاقات کی ہے جس میں مختلف امور پر تبادلۂ خیال اور  مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔اس ملاقات میں وزیرِ اعظم شہباز شریف کے معاونِ خصوصی محمد جہانزیب…

دورانِ سفر جہاز میں بچے کی پیدائش

جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو سے دبئی جانے والی پرواز میں دورانِ سفر ایک خاتون نے بچے کو جنم دے دیا۔پرواز میں موجود مسافروں کے مطابق خاتون کی حالت اچانک خراب ہونے پر جہاز کے عملے نے بہترین انداز سے معاملے کو سنبھالتے ہوئے بچے کی ڈیلیوری میں…

گھوٹکی میں آپریشن، 16 ڈاکو ہلاک، 16 مغوی بازیاب

سندھ کے ضلع گھوٹکی میں کچے کے علاقے میں اغواء برائے تاوان میں ملوث ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کے دوران پولیس نے 16 ڈاکوؤں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) اختر فاروق کا کہنا ہے کہ گھوٹکی کے کچے میں کارروائی کے…

کن علاقوں میں بجلی اب بھی غائب؟

ملک کے مختلف علاقوں میں تاریخی اور طویل بریک ڈاؤن کے 24 گھنٹے بعد بھی بجلی کی فراہمی بحال نہیں ہو سکی ہے جبکہ وزارتِ توانائی نے تمام گرڈ اسٹیشنوں پر بجلی بحال کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔کراچی میں ملیر، ماڈل کالونی، رفاعِ عام، الفلاح سوسائٹی…

ملک میں شدید سردی، کراچی میں یخ بستہ ہوائیں چلنے لگیں

پنجاب اور سندھ سمیت ملک بھر میں سردی کی شدت برقرار ہے، کراچی میں صبح سویرے یخ بستہ ہوائیں چلنے لگیں، جس کے باعث درجہ حرارت مزید گر گیا ہے۔شمالی بلوچستان میں سخت سردی کے باعث زیارت میں درجہ حرارت منفی 17.8 سینٹی گریڈ تک گر گیا۔برفباری کے…