منگل یکم ؍رجب المرجب 1444ھ24؍جنوری2023ء

کراچی: اورنگی سے قتل و ڈکیتی کی 200 وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے قتل کی وارداتوں اور ڈکیتی کی 200 سے زائد وارداتوں میں ملوث ڈاکو کو سی سی ٹی وی ویڈیو کی مدد سے گرفتار کر لیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزم امیر خان نے مئی 2022ء میں اورنگی ٹاؤن میں طاہر نامی شخص کو قتل کیا تھا۔

رینجرز کےترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم نے دسمبر 2022ء میں مومن آباد میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر شہری کو قتل کیا تھا، واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔

ترجمان رینجرز نے بتایا ہے کہ ملزم نے ابتدائی تفتیش میں 200 سے زائد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔

رینجرز کےترجمان نے مزید بتایا ہے کہ گرفتار ملزم نے 400 سے زائد موبائل فون اور 10 لاکھ روپے چھیننے کا اعتراف بھی کیا ہے۔

ترجمان رینجرز کا یہ بھی کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.