منگل یکم ؍رجب المرجب 1444ھ24؍جنوری2023ء

دورانِ سفر جہاز میں بچے کی پیدائش

جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو سے دبئی جانے والی پرواز میں دورانِ سفر ایک خاتون نے بچے کو جنم دے دیا۔

پرواز میں موجود مسافروں کے مطابق خاتون کی حالت اچانک خراب ہونے پر جہاز کے عملے نے بہترین انداز سے معاملے کو سنبھالتے ہوئے بچے کی ڈیلیوری میں معاونت فراہم کی۔

ماں اور بچہ دونوں بالکل ٹھیک ہیں جبکہ دبئی پہنچنے پر دونوں کو طبی امداد بھی دی گئی۔

اس سے قبل گزشتہ سال کویت سے فلپائن جانے والی پرواز میں بھی ایک خاتون نے بچے کو جنم دیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.