جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

Browsing Tag

Jang

سعودی عرب: 142 سرکاری افسران کرپشن الزامات پر گرفتار

سعودی عرب کی اینٹی کرپشن اتھارٹی ’نزاہا‘ نے گزشتہ روز 142 سرکاری افسران کو کرپشن الزامات پر گرفتار کرلیا۔حکام نے پچھلے مہینے 2 ہزار 364 معائنے کیے تھے، تحقیقات کے بعد 307 افراد کے خلاف الزامات لگائے گئے جن میں سے 142 کو گرفتار کیا جاچکا…

غیرت کے نام پر بیٹی کا قتل، پولیس نے ملزم کو عدالت میں پیش کردیا

انسداد دہشت گردی عدالت کے منتظم جج کی عدالت میں غیرت کے نام پر بیٹی کو قتل کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔پولیس نے گرفتار ملزم امیر جان کو عدالت میں پیش کیا، اس دوران عدالت نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی پولیس درخواست واپس کردی۔عدالت نے ریمارکس…

اردن کے شہزادہ اور منگیتر کی نوجوان نابینا مصوروں سے ملاقات

اردن کے ولی عہد شہزادہ حسین اور ان کی سعودی منگیتر رجوا السیف نے عمان میں نابینا افراد کیلئے منعقدہ آرٹ ورکشاپ کا دورہ کیا۔شہزادہ حسین نے انسٹاگرام پر تصویر پوسٹ کی جس میں وہ اور ان کی منگیتر نابینا مصوروں کے ساتھ موجود ہیں۔ولی عہد نے…

الجراح ملٹری ایئر بیس بحال، شام اور روس مشترکہ استعمال کریں گے

روس اور شام نے الجراح ملٹری ایئر بیس کو مشترکہ استعمال کیلئے بحال کر دیا ہے۔روس کی وزارت دفاع کے مطابق روس اور شام کے فوجی اہلکاروں نے تباہ حال الجراح ایئر فیلڈ کی تعمیر نو کی ہے۔وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ روس کی ایرو اسپیس فورسز اور شامی…

ریاست بچانے کیلئے سیاسی کمائی قربان کرنے کو تیار ہوں، شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ریاست کو بچانے کےلیے سیاسی کمائی قربان کرنے کےلیے تیار ہوں۔وزیراعظم نے پرائم منسٹر یوتھ بزنس اینڈ ایگری لونز اسکیم کا افتتاح کردیا۔ اس اسکیم کے تحت نوجوانوں کو قرض فراہم کیے جائیں گے۔ اسلام آباد میں…

امریکا: تعلیمی مرکز میں فائرنگ سے 2 طالبعلم ہلاک، 3 ملزمان گرفتار

امریکی ریاست آئیوا کے ایک تعلیمی مرکز میں فائرنگ سے 2 طالبعلم ہلاک اور ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔پولیس سارجنٹ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 2 طلباء اسپتال میں جان کی بازی ہار گئے جبکہ ایک فیکلٹی ممبر کی سرجری ہوئی۔3 نامعلوم ملزمان گاڑی…

لبنان کے سابق وزیراعظم حسن دیاب پر فردِ جرم عائد

لبنان کے دارالحکومت بیروت کی بندرگاہ پر 2020 میں ہوئے دھماکے کے معاملے پر سابق وزیراعظم حسن دیاب پر فردِ جرم عائد کردی گئی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق سابق وزیراعظم حسن دیاب پر ممکنہ ارادے کے ساتھ قتل کی فردِ جرم عائد کی گئی ہے۔رپورٹس کے…

لاہور میں پولیو وائرس کے نمونے کی تصدیق

وفاقی وزیرِ صحت عبدالقادر پٹیل نے لاہور کے ماحولیاتی نمونہ میں پولیو وائرس کی تصدیق کی ہے۔عبدالقادر پٹیل کا کہنا ہے کہ 2023ء میں پہلی بار لاہور کے ماحولیاتی نمونے میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ اُنہوں نے بتایا کہ لاہور سے پولیو کا آخری کیس…

شاہد خاقان عباسی کیخلاف ایل این جی ریفرنس، دائرہ اختیار پر فیصلہ محفوظ

مسلم لیگ ن کے رہنما، سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی اور دیگر کے خلاف ایل این جی ریفرنس میں احتساب عدالت نے دائرہ اختیار پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے سماعت کی جس کے دوران سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی…

نکاح کی مبارکباد پر شاداب کا مداحوں سے اظہارِ تشکر

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی حارث رؤف اور شان مسعود کے بعد آل راؤنڈر شاداب خان بھی رشتۂ ازدواج میں منسلک ہو گئے۔گزشتہ شب شاداب خان نے سماجی رابطوں کے پلیٹ فارمز ٹوئٹر اور انسٹا گرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے ہیڈ کوچ اور سابق لیگ اسپنر ثقلین…

طاہر القادری نے اسلام مخالف قوتوں کو بھرپور جواب دیا: عاصم افتخار

فرانس میں سفیرِ پاکستان عاصم افتخار احمد نے کہا ہے کہ طاہر القادری نے عالمی دہشت گردی کو مسلمانوں سے جوڑنے کے خلاف تاریخی کام سر انجام دیا اور مؤثر انداز میں اسلام مخالف قوتوں کو بھرپور جواب دیا ہے۔عاصم افتخار احمد نے یہ بات ادارہ منہاج…

ہم ڈرون کی مدد سے ڈاکوؤں کا خاتمہ چاہتے ہیں، ایس ایس پی گھوٹکی

گھوٹکی کے ایس ایس پی تنویر تنیو کا کہنا ہے کہ ہم ڈرون اور ماہر نشانہ بازوں کی مدد سے ڈاکوؤں کا خاتمہ چاہتے ہیں۔ ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے تنویر تنیو نے کہا کہ ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن فضائی حدود میں لانا چاہتے ہیں، جو ہتھیار مانگے ہیں…

یوکرین: صدارتی دفتر کے نائب سربراہ مستعفی

یوکرین کے صدارتی دفتر کے نائب سربراہ کریلوٹیمو شینکو نے مستعفی ہونے کا اعلان  کر دیا۔غیر ملکی میڈیا کے  مطابق  یوکرینی صدارتی دفتر کے نائب سربراہ کریلو ٹیمو شینکو نے اپنا استعفی یوکرینی صدرکو پیش کر دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہر دن، ہر…

عمران، اسد اور فواد حاضری سے کب تک استثنیٰ لیں گے؟ الیکشن کمیشن

توہین الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر کے کیس کی سماعت کے دوران الیکشن کمیشن کے ممبر نے کہا ہے کہ عمران خان، اسد عمر اور فواد چوہدری حاضری سے کب تک استثنیٰ لیں گے؟الیکشن کمیشن میں توہین الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر کے کیس کی سماعت…

تاشقند: بلاول بھٹو زرداری کی تاجک اور ازبک ہم مناصب سے ملاقات

وفاقی وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے تاشقند میں تاجک اور ازبک ہم مناصب سے ملاقات کی ہے۔تاجک ہم منصب سے وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات اور اقتصادی تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ترجمان دفترِ خارجہ کی…

پاور بریک ڈاؤن پر وزیرِ اعظم شہباز شریف کی معذرت

وزیرِاعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں تاریخی پاور بریک ڈاؤن کے بعد شہریوں کو در پیش مشکلات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔شہباز شریف نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ روز ہونے والے بریک ڈاؤن کے بعد کی صورتِ حال پر عوام سے معذرت کی…

آئی سی سی ویمنز ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کا اعلان

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویمنز ون ڈے ٹیم آف دی ایئر 2022ء کا اعلان کر دیا۔آئی سی سی ویمنز ون ڈے ٹیم آف دی ایئر میں بھارت اور جنوبی افریقا کی تین، تین پلیئرز شامل ہیں۔بھارت کی ہرمن پریت کور کو آئی سی سی ویمنز ون ڈے ٹیم آف دی…

کرپشن کے الزامات: یوکرین کے نائب وزیرِ دفاع نےاستعفیٰ دیدیا

یوکرین کے نائب وزیرِ دفاع ویچسلوو شیپاوالو اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے۔یوکرین کی وزارتِ دفاع کی سرکاری ویب سائٹ نے نائب وزیرِ دفاع ویچسلوو شیپاوالو کے مستعفیٰ ہونےکا اعلان کیا ہے۔یوکرینی وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ نائب وزیرِ دفاع نے میڈیا…

متنازع معاملات پر ایم کیو ایم پاکستان کا سڑکوں پر نکلنے کا فیصلہ

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے متنازع حلقہ بندیوں، مردم شماری، ووٹر لسٹوں، بلدیاتی انتخابات و دیگر معاملات پر اعتراض واضح طور پر دکھانے کے لیے سڑکوں پر نکلنے کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم اس حوالے سے پہلا پاور شو…

فہد ہارون وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی تعینات، نوٹیفکیشن جاری

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے فہد ہارون کو معاونِ خصوصی برائے پبلک کمیونیکیشن اور ڈیجیٹل ریفارمز تعینات کر دیا۔وزیرِ اعظم شہباز شریف کے فہد ہارون کی بطور معاونِ خصوصی پبلک کمیونیکیشن اور ڈیجیٹل ریفارمز تعینات کرنے کی منظوری کے بعد اس حوالے سے…