’پاک چین دوستی نے خلاکی وسعتوں کو چھولیا‘، پاک فوج کی خلائی سفر پر ذیشان علی سمیت سائنسدانوں کو مبارکباد

ونگ کمانڈر محمد ذیشان علی کا خلائی سفر پاکستان کی سائنسی و تکنیکی ترقی میں اہم سنگ میل ہے، آئی ایس پی آر
راولپنڈی: پاکستان کے محمد ذیشان علی کے خلائی سفر پر مسلح افواج نے سائنسی مشن میں شامل سائنسدانوں، انجینئرز اورسپارکوکو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ خلائی مشن ملکی سائنسی اور تکنیکی ترقی میں سنگ میل ہے، پاک چین دوستی نے زمین کی سرحدوں سے آگے خلاکی وسعتوں کو چھولیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ خلائی سفر میں داخلہ ملکی افرادی قوت اور سائنسی صلاحیتوں کا مظہر ہے، ونگ کمانڈر محمد ذیشان علی کا خلائی سفر پاکستان کی سائنسی و تکنیکی ترقی میں اہم سنگ میل ہے، محمد ذیشان کا چینی خلائی اسٹیشن کا سفر قوم کے لیے باعث فخر ہے۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج نے خلائی مشن کی تاریخی لانچنگ پر قوم کو مبارکباد دی ہے جب کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سمیت تینوں سروسز چیفس نے بھی قوم، سپارکو اور سائنٹیفک کمیونٹی کو مبارکباد دی۔
پاک چین دوستی کہکشاؤں تک جاپہنچی، پاکستانی خلا باز ذیشان علی چینی خلا بازوں کیساتھ خلا میں پہنچ گئے
پاکستان کا خلائی سفر میں تاریخی قدم، ذیشان علی چینی مشن کے ہمراہ خلا میں جائیں گے
بشکریہ جیو نیوز