کراچی میں 5 ہزار روپے کے جعلی نوٹوں کے ذریعے شہری سے فراڈ کا انکشاف

ملزمان نے آن لائن اشتہار کے ذریعے موبائل فون خریدا اور فروخت کرنے والے نوجوان کو 2 لاکھ 60 ہزار روپے کے جعلی نوٹ تھما دیے/ فائل فوٹو
کراچی میں 5 ہزار روپے کے جعلی نوٹوں کے ذریعے شہری سے فراڈ کا انکشاف ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں ملزمان نے آن لائن اشتہار کے ذریعے موبائل فون خریدا اور فروخت کرنے والے نوجوان کو 2 لاکھ 60 ہزار روپے کے جعلی نوٹ تھما دیے۔
رپورٹ کے مطابق متاثرہ نوجوان نے بتایا کہ واردات کے وقت اس کے دوست کو کوئی مشروب پلا کر حواس باختہ کردیا گیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔
بشکریہ جیو نیوز