پیر، 9 نومبر، 2026 · 30 جمادی الاول، 1448 ہجری

غزہ کے ان بچوں کی تصاویر دل دہلا دینے والی ہیں جن کے پاس پناہ کیلئے کوئی جگہ نہیں: وزیراعظم

پاکستان
غزہ کے ان بچوں کی تصاویر دل دہلا دینے والی ہیں جن کے پاس پناہ کیلئے کوئی جگہ نہیں: وزیراعظم

وزیراعظم نے وزارتِ خارجہ کو ہدایت کی ہے کہ غزہ کے لیے انسانی امداد بڑھانے کےلیے تمام ممکنہ ذرائع بروئے کار لائے جائیں/ فائل فوٹو

وزیراعظم شہباز شریف نے فلسطینی عوام کوبنیادی انسانی امداد سے محروم رکھنےکے اسرائیلی غیر قانونی اقدامات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ جنگ بندی اوربین الاقوامی قانون کی خلاف ورزیوں اور فلسطینی عوام کےخلاف جارحیت کی مذمت کرتا ہوں۔

شدید بارشوں سے غزہ میں بے گھر افراد کے ہزاروں خیمے زد میں آگئے، امدادی سامان کی قلت سے مشکلات میں اضافہ

شہباز شریف نے کہا کہ غزہ کے ان بچوں کی تصاویر دل دہلا دینے والی ہیں جن کے پاس پناہ کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے، یہ بچے بے یار و مددگار اور پھنسے ہوئے ہیں جبکہ بھوک اور شدید سردی کی زد میں ہیں۔

وزیراعظم نے وزارتِ خارجہ کو ہدایت کی ہے کہ غزہ کے لیے انسانی امداد بڑھانے کےلیے تمام ممکنہ ذرائع بروئے کار لائے جائیں۔

بشکریہ جیو نیوز