اتوار، 8 نومبر، 2026 · 29 جمادی الاول، 1448 ہجری

بشریٰ بی بی کی بینائی شدید متاثر، ذاتی خرچ پر فوری علاج کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر

پاکستان
بشریٰ بی بی کی بینائی شدید متاثر، ذاتی خرچ پر فوری علاج کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر

بیرسٹر سلمان صفدر کی وساطت سے دائر درخواست میں مؤقف اختیا ر کیا گیا کہ بشری بی بی کی بینائی شدید متاثر ہو رہی ہے/ فائل فوٹو

اسلام آباد ہائیکورٹ میں 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا یافتہ اور سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی نئی متفرق درخواست دائرکردی گئی۔

بیرسٹر سلمان صفدر کی وساطت سے دائر درخواست میں مؤقف اختیا ر کیا گیا کہ بشریٰ بی بی کی بینائی شدید متاثر ہو رہی ہے، جس کے پیشِ نظر دائر درخواست میں اڈیالہ جیل حکام سے ان کی مکمل میڈیکل رپورٹ طلب کرنے اور ذاتی خرچ پر ماہر امراضِ چشم سے فوری علاج کی اجازت دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

عمران خان کا اہلیہ کی بیماری پر اظہار تشویش، بشریٰ بی بی کے کیسز میں عدالتوں سے ریلیف لینے کی ہدایت

واضح رہے چند روز قبل اڈیالہ جیل میں وکیل سے ملاقات کے دوران عمران خان نے بشریٰ بی بی کے آنکھوں سے متعلق مسئلہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بشریٰ بی بی کے کیسز میں عدالتوں سے ریلیف لینے کی ہدایت کی تھی۔

بشکریہ جیو نیوز