خیبرپختونخوا: 10 ماہ کے دوران 500 سے زائد دہشتگرد ہلاک، سی ٹی ڈی رپورٹ

فائل فوٹو
سی ٹی ڈی نے خیبرپختونخوا میں دہشتگردوں کی ہلاکت اور مقدمات سے متعلق رپورٹ جاری کردی۔
رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں 10 ماہ اور 10 دنوں میں 534 دہشتگرد ہلاک ہوگئے اور دہشتگردی کے1597 مقدمات درج کیے گئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مارے گئے دہشتگردوں کے سروں کی قیمت کروڑوں روپے مقرر تھی۔
یہ بھی پڑھیں
کے پی میں دہشتگردی پر کنٹرول کے بعد نظام صوبائی حکومت کے حوالے کردیا جائیگا: طارق فضل چوہدری
کے پی میں دہشتگردی کے حالیہ 10 واقعات میں دہشتگردوں کی جانب سے مائننگ بارودی مواد کے استعمال کا انکشاف
رپورٹ کے مطابق بنوں دہشتگردی سے سب سے زیادہ متاثرہ رہا جہاں رواں سال 276 مقدمات درج ہوئے جن میں 1503 ملزمان مفرور، 46 گرفتار اور 140 ہلاک ہوئے۔
شمالی وزیرستان میں 109 ملزمان مارے گئے اور 13ملزمان گرفتار ہوئے جب کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردی کے مقدمات میں 135 ملزمان مارےگئے۔
سی ٹی ڈی رپورٹ کے مطابق پشاور میں 129 ملزمان گرفتار ہوئے، 40 دہشت گرد مارے گئے اور 687 مفرور ہیں جب کہ باجوڑ میں دہشتگردی کے 134 مقدمات درج ہیں جن میں سے 42 ملزمان گرفتار اور 6 مارے گئے۔
بشکریہ جیو نیوز