ہفتہ، 28 نومبر، 2026 · 19 جمادی الثانی، 1448 ہجری

خود کچھ نہیں کرتے، سندھ حکومت میں کیا کچھ ہورہا ہے؟ سب معلوم ہے: سندھ ہائیکورٹ

پاکستان
خود کچھ نہیں کرتے، سندھ حکومت میں کیا کچھ ہورہا ہے؟ سب معلوم ہے: سندھ ہائیکورٹ

فائل فوٹو

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے صوبائی حکومت اور کے ایم سی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہےکہ خود کچھ نہیں کرتے اور سندھ حکومت میں کیا کچھ ہورہا ہے؟ سب معلوم ہے۔

سندھ ہائیکورٹ میں سڑکوں کی تعمیر کے ٹینڈرز میں مبینہ بے ضابطگیوں کے خلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی جس دوران کے ایم سی کے وکیل نے کہا کہ حکمِ امتناع کے باعث سارا کام رُکا ہوا ہے ، مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔

اس پر جسٹس سلیم جیسر نے صوبائی حکومت اور کے ایم سی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت میں کیا کچھ ہورہا ہے؟ سب معلوم ہے ، شفافیت سے خود کچھ نہیں کرتے، پھر عدالتوں کو برا بھلا کہتے ہیں، اپنی نااہلی کا بوجھ عدالتوں پر ڈال دیتے ہیں، پہلے اپنے گربیان میں جھانکیں، کیسے نااہل افسران بٹھائے ہوئے ہیں۔

جسٹس سلیم جیسر نے کہا کام رکنے کے ذمہ دار آپ خود ہیں ، اپنا اور عدالتوں کا وقت ضائع کرتے ہیں۔

عدالت نے آئندہ سماعت تک ٹینڈرز اور بولیوں پر حکمِ امتناع برقرار رکھنے اور درخواست گزار کو جواب الجواب جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے مزید سماعت 4 دسمبر تک ملتوی کردی۔

بشکریہ جیو نیوز