ڈی جی ایس بی سی اے کا عمارتوں کے تمام غیر قانونی فلورز توڑنےکا حکم

فوٹو: فائل
ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) عابد سلیم قریشی نے عمارتوں کے تمام غیر قانونی فلورز توڑنے کا حکم دیدیا۔
نئے تعینات ہونے والے ڈی جی ایس بی سی اے عابد سلیم قریشی نے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل فرحان قیصر کے ہمراہ کراچی ایڈمن سوسائٹی میں منہدم ہونے والی عمارت کا ہنگامی دورہ کیا اور موقع پر جاری امدادی و بحالی کے کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔
اس موقع پر متعلقہ افسران نے ڈی جی ایس بی سی اے کو حادثے کی وجوہات اور ملبہ ہٹانے کے عمل سے متعلق بریفنگ دی۔
عابد سلیم قریشی نے کہا کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی اور غفلت کے مرتکب عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
انہوں نے ہدایت کی کہ عمارتوں کے تمام غیر قانونی فلورز منہدم کیے جائیں تاکہ ایسے واقعات کی روک تھام ممکن بنائی جا سکے۔
کراچی ایڈمن سوسائٹی میں گرنے والی عمارت کے ملبے سے 2 روز بعد ایک شخص کو زندہ نکال لیا گیا
کراچی: ایڈمن سوسائٹی میں گرنیوالی عمارت کے ملبے سے مزید 2 لاشیں برآمد، جاں بحق افراد کی تعداد 11 ہوگئی
بشکریہ جیو نیوز