کمشنر کراچی کی جانب سے اجازت نہ ملی، ایم کیو ایم کا اتوار کو ریلی منسوخ کرنے کا فیصلہ

فوٹو: فائل
ایم کیو ایم نے ریلی کی اجازت نہ ملنے کے بعد کل ریلی اور جلسہ منسوخ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
کمشنرکراچی نے ایم کیو ایم کو شاہراہ فیصل پر ریلی کی اجازت دینے سے انکار کردیا، کمشنر آفس کے مطابق پولیس حکام نے مزار قائد سمیت شاہراہ فیصل پر ریلی کی اجازت نہ دینے کی سفارش کی، پولیس حکام کی سفارشات کی روشنی میں ریلی کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔
کمشنر آفس کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کو ریلی سے متعلق نئی تجویز جمع کرانے کی ہدایت کردی گئی۔
محکمہ داخلہ سندھ کے ذرائع کا کہنا ہے جلسے کی درخواست پہلے سندھ ترقی پسند پارٹی نے دی تھی، ٹکراؤ کے پیش نظر ریلی کی اجازت نہیں دے سکتے۔
اجازت نہ ملنے کے بعد ایم کیو ایم پاکستان نےکل ریلی اور جلسہ منسوخ کرنے کا فیصلہ کرلیا، حتمی فیصلے کا اعلان آج بہادرآباد پر ہونے والی پریس کانفرنس میں کیا جائے گا۔
پارٹی ذرائع کے مطابق امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر جلسہ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
سندھ حکومت کا ایم کیو ایم کو شاہراہ فیصل پر 29 نومبر کو ریلی کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
ایم کیو ایم کا امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر اتوار کی ریلی منسوخ کرنے پر غور
بشکریہ جیو نیوز