اتوار، 8 نومبر، 2026 · 29 جمادی الاول، 1448 ہجری

دنیا کے بڑے آلودہ شہروں میں لاہور آج پھر سرفہرست

پاکستان
دنیا کے بڑے آلودہ شہروں میں لاہور آج پھر سرفہرست

لاہور کی فضا میں آلودگی 292 پرٹیکولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی/ فائل فوٹو

دنیا کے بڑے آلودہ شہروں میں لاہور آج پھر سرفہرست ہے۔

عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق لاہور کی فضا میں آلودگی 292 پرٹیکولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ پنجاب کے دیگر متعدد شہروں میں بھی فضائی معیار انتہائی مضر صحت رہا۔

ویب سائٹ کے مطابق ننکانہ صاحب میں سب سے زیادہ 685 اور ڈیرہ غازی خان میں 611 پرٹیکولیٹ میٹر فضائی آلودگی ریکارڈ کی گئی۔

اس کے علاوہ جھنگ میں 498، ملتان میں301، گوجرانوالہ میں 296 اور فیصل آباد میں 294 پرٹیکولیٹ میٹر فضائی آلودگی ریکارڈ کی گئی۔

بشکریہ جیو نیوز