ہفتہ، 7 نومبر، 2026 · 28 جمادی الاول، 1448 ہجری

جیل میں قید پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے شوہر سےخلع کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا

پاکستان
جیل میں قید پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے شوہر سےخلع کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا

فوٹو: فائل

لاہور: کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے شوہر سےخلع کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا۔

فیملی کورٹ لاہور نے خلع کے دعوے پر 25 نومبرکو شوہر عتیق ریاض کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔

صنم جاوید نے وکیل بیرسٹر خدیجہ صدیقی کی وساطت سے خلع کا دعوی دائر کیا ہے۔

صنم جاوید 9 مئی کے مقدمے میں کوٹ لکھپت جیل میں سزا کاٹ رہی ہیں۔

بشکریہ جیو نیوز