بنوں میں سکیورٹی فورسز کی انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک

ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ وگولہ بارود برآمد کرلیا، سکیورٹی ذرائع/ اسکرین گریب
بنوں میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے 4 دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا۔
خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسزکی عزم استحکام ویژن کے تحت فتنہ الخوارج کیخلاف مؤثر کارروائیاں جاری ہیں۔
ضلع بنوں میں سکیورٹی فورسز کی انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی میں 4 دہشتگرد ہلاک ہوگئے جب کہ ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ وگولہ بارود برآمد کرلیا۔
سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ علاقے میں ممکنہ دیگر دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشنز جاری ہے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز خیبرپختونخوا سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے اور پائیدار امن کے قیام کیلئے پرعزم ہیں۔
بلوچستان میں سکیورٹی فورسزکی کارروائیوں میں17دہشتگرد ہلاک ہوگئے، پاک فوج کا جوان شہید
حکومت کا انسداد دہشتگردی کیلئے انٹیلی جنس آپریشنز کا دائرہ کار بڑھانےکا فیصلہ
بشکریہ جیو نیوز