ہفتہ، 7 نومبر، 2026 · 28 جمادی الاول، 1448 ہجری

’سرکاری خزانہ پربوجھ نہیں ڈالناچاہتا‘ مشیربلدیات آصف رفیق کا سکیورٹی، تنخواہ اورسرکاری مراعات لینے سے انکار

پاکستان
’سرکاری خزانہ پربوجھ نہیں ڈالناچاہتا‘ مشیربلدیات آصف رفیق کا سکیورٹی، تنخواہ اورسرکاری مراعات لینے سے انکار

پولیس اہلکاروں اور وسائل کو عوام کےتحفظ کیلئےترجیح دی جانی چاہیے : مشیربلدیات ومواصلات کا سیکرٹری ایڈمنسٹریشن اور ڈی آئی جی سکیورٹی کو خط/فوٹوفائل

پشاور : مشیربلدیات آصف رفیق سکیورٹی، تنخواہ اورسرکاری مراعات سےدستبردار ہوگئے۔

مشیربلدیات ومواصلات آصف رفیق نے سیکرٹری ایڈمنسٹریشن اور ڈی آئی جی سکیورٹی کو خط لکھتے ہوئے آگاہ کیا کہ مشاورتی کونسل کےرکن کی حیثیت سےحاصل تمام مراعات نہیں لوں گا، سرکاری تنخواہ، الاؤنسز، طبی سہولیات اور چھٹیوں کی مراعات سمیت سرکاری گھر، گاڑی، پیٹرول، دفاترکی تزئین وآرائش کی سہولت بھی نہیں لوں گا۔

مشیربلدیات ومواصلات کے خط کے متن میں درج ہے کہ مجھےفراہم کی گئی سکیورٹی واپس لےلی جائے، پولیس اہلکاروں اور وسائل کو عوام کےتحفظ کیلئےترجیح دی جانی چاہیے۔

دوسری جانب مشیربلدیات آصف رفیق نے جیونیوز سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری خزانہ پربوجھ نہیں ڈالناچاہتا، سکیورٹی اور دفاترکےاخراجات اپنی جیب سےادا کروں گا، شفافیت پر یقین رکھتےہیں لہٰذاتمام کام میرٹ پر کیےجائیں گے۔

بشکریہ جیو نیوز