بدھ، 4 نومبر، 2026 · 25 جمادی الاول، 1448 ہجری

شاہ محمود قریشی کی طبیعت ناساز ہے، جیل میں چہل قدمی کے دوران چکر آنےسےگر پڑے: وکیل

پاکستان
شاہ محمود قریشی کی طبیعت ناساز ہے، جیل میں چہل قدمی کے دوران چکر آنےسےگر پڑے: وکیل

فوٹو: فائل

کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کی طبیعت ناساز ہے۔

ان کے وکیل بیرسٹر تیمور کے مطابق محمود قریشی کی طبیعت ٹھیک نہیں اور بیرک میں چہل قدمی کے دوران چکر آنے سے گر پڑے۔

بیرسٹر تیمور کے مطابق شاہ محمود قریشی کےگھٹنے اور بازو پر چوٹیں آئی ہیں۔ جیل حکام نے شاہ محمود قریشی کے بلڈ سیمپل لےکر اسپتال بھجوائے ہیں۔

بیرسٹر تیمورکا کہنا ہےکہ شاہ محمود قریشی کے سی ٹی سکین اور علاج معالجےکی درخواست دائرکر رہے ہیں۔

بشکریہ جیو نیوز