بدھ، 25 نومبر، 2026 · 16 جمادی الثانی، 1448 ہجری

پشاور میں بائیک رائیڈرز کو قانونی دائرے میں لانے کا فیصلہ

پاکستان
پشاور میں بائیک رائیڈرز کو قانونی دائرے میں لانے کا فیصلہ

کمشنر آفس کے مطابق بائیک رائیڈرز کے لیے مخصوص روٹس اور اوقات کار مقرر کیے جائیں گے۔ فوٹو فائل

کمشنر پشاور نے شہر میں بائیک رائیڈرز کو قانونی دائرے میں لانے اور ان کی سرگرمیوں کو منظم کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو باقاعدہ ضابطہ کار اور تجاویز تیار کرنے کی ہدایت کردی۔

کمشنر آفس کے مطابق بائیک رائیڈرز کے لیے مخصوص روٹس اور اوقات کار مقرر کیے جائیں گے، جبکہ ان کی رجسٹریشن لازمی قرار دینے کے ساتھ ضابطہ اخلاق بھی مرتب کیا جائے گا تاکہ شہر میں ٹریفک کے نظام کو بہتر بنایا جا سکے اور بائیک رائیڈرز کی سرگرمیوں کو قانونی تحفظ فراہم کیا جا سکے۔

کمشنر پشاور نے بائیک رائیڈرز کے لیے ایک باقاعدہ ایپلی کیشن تیار کرنے کی بھی ہدایت کی ہے جس کے ذریعے ان کی رجسٹریشن اور دیگر امور کو منظم کیا جا سکے گا۔

کمشنر آفس کے مطابق متعلقہ حکام سے ایک ہفتے کے اندر بائیک رائیڈرز کو ریگولیٹ کرنے کے حوالے سے تجاویز طلب کر لی گئی ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد بائیک رائیڈرز کو بے روزگار کرنا نہیں بلکہ انہیں قانونی دائرے میں لا کر تحفظ فراہم کرنا اور ان کے کام کو منظم بنانا ہے۔

بشکریہ جیو نیوز