منگل، 24 نومبر، 2026 · 15 جمادی الثانی، 1448 ہجری

محسن نقوی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے کالعدم بی ایل اے کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا

پاکستان
محسن نقوی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے کالعدم بی ایل اے کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا

فوٹو: فائل

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے کالعدم تنظیم بی ایل اے کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا۔

اسلام آباد میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ بی ایل اے کے کئی عہدیدار اب بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز استعمال کر رہے ہیں، یہ پلیٹ فارمز نہ صرف چندہ جمع کرنے بلکہ اپنا مؤقف پھیلانے کے لیے بھی استعمال کیے جا رہے ہیں۔

محسن نقوی نے سوال اٹھایا کہ جب کسی تنظیم کو دہشت گرد اور کالعدم قرار دیا جا چکا ہے تو اسے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر سرگرم رہنے کی اجازت کیوں دی جا رہی ہے؟ انہیں ان پلیٹ فارمز کو استعمال کرنے کی اجازت کون دے رہا ہے؟ کسی کو تو آگے آکر انہیں روکنا ہوگا۔

وفاقی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے یہی درخواست ہے کہ اگر آپ ایسا نہیں کر رہے تو پھر اس کا کیا مطلب لیا جائے؟

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ہماری 4 ریڈ لائنز ہیں جن میں دہشت گردی ، نفرت انگیز تقاریر، انتشار پھیلانا اور بچوں کا استحصال شامل ہیں، اختلافی رائے کے مخالف نہیں لیکن سوشل میڈیا پر ذمہ داری سے کام لینا ہو گا۔

بشکریہ جیو نیوز