افغان مہاجرین سے متعلق وفاق کی پالیسی اپنائیں گے، گورنر کے پی

غیر قانونی طورپرمقیم افغان مہاجرین کو واپس جانا ہوگا: فیصل کریم کنڈی/ فائل فوٹو
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ افغان مہاجرین سے متعلق وفاق کی پالیسی اپنائیں گے۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ وزیراعظم 160 ارب روپے دے رہے ہیں، 70 فیصد رقم ان علاقوں میں خرچ ہوگی جو ماضی میں محروم رہے ہیں، ضم اضلاع کو وسائل فراہم کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ افغان مہاجرین سے متعلق وفاق کی پالیسی اپنائیں گے، غیر قانونی طورپرمقیم افغان مہاجرین کو واپس جانا ہوگا۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ اختلافات اپنی جگہ لیکن صوبے کے امن کیلئے متفق ہونا پڑے گا، ہم نے صوبے کو امن کا گہوارہ بنانا اور اس کا تشخص بہتر بنانا ہے۔
گورنر نے پی نے کہا کہ کسی کے خلاف کرپشن چارجز ہوئے تو کارروائی ہوگی، کسی پر جرائم ثابت ہوں گے تو سامنا تو کرنا پڑےگا، جب تک سزا و جزا کا نظام نہیں ہوگا، حالات ٹھیک نہیں ہوں گے۔
بشکریہ جیو نیوز