کوئی کتنا ہی طاقتور کیوں نہ ہو، تجاوزات کیخلاف کارروائی جاری رہے گی: طلال چوہدری

فائل فوٹو
اسلام آباد: وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے تجاوزات کے خلاف آپریشن ہر صورت جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پر سی ڈی اے کا نوٹس، سکیورٹی گارڈ کیبن اور جنریٹر ہٹانے کی ہدایت
ایک بیان میں طلال چوہدری نے کہا کہ مولانا کا غیر قانونی تجاوزات کا دفاع کرنا مناسب نہیں کیونکہ کوئی کتنا ہی طاقتور کیوں نہ ہو کارروائی جاری رہے گی۔
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں گزشتہ ڈیڑھ سال سے تجاوزات کےخلاف مہم جاری ہے، یہ آج شروع نہیں کی گئی، اسی مہم کے تحت ایک نوٹس کیا گیا، اس جگہ اگر مولانا رہ رہے ہیں۔
طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ مولانا یہ سوچ رہے ہیں کہ اس ناجائز تعمیر کا تحفظ کریں گے تو یہ غیر مناسب ہے، تجاوزات کسی کی بھی ہوں، زیروٹالرنس پالیسی اپنائی جائےگی۔
بشکریہ جیو نیوز