فضل الرحمان دلیل سے بات کریں تو معاملات حل ہوسکتے ہیں: اسپیکر پنجاب اسمبلی

اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان دلیل سے بات کریں تو معاملات حل ہوسکتے ہیں۔
نوشہرہ میں میڈیا سے گفتگو میں ملک محمد احمد خان نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے معاملے کا سیاسی حل نکلے تو بہتر ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ مولانا دلیل کے ساتھ بات کریں تو معاملات حل ہوسکتے ہیں، حالات انارکی کی طرف جانے سے روکنے کے لیے سیاسی مذاکرات ضروری ہیں۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کس منطق کے تحت نئے صوبوں کے قیام کی مخالفت کر رہے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ نئے صوبوں کے قیام کی آواز سب سے پہلے سندھ اسمبلی سے اٹھی تھی، نئے صوبوں کے قیام میں جلد بازی مناسب نہیں، حفظات دور کرنا حکومت کی ذمے داری ہے۔
بشکریہ روزنامہ جنگ