اتوار، 29 نومبر، 2026 · 20 جمادی الثانی، 1448 ہجری

اتحادی فوج کی یمنی شہریوں کو راس عیسیٰ بندرگاہ کا علاقہ خالی کرنے کا حکم

تازہ ترین
اتحادی فوج کی یمنی شہریوں کو راس عیسیٰ بندرگاہ کا علاقہ خالی کرنے کا حکم

سعودی اتحادی فوج کی یمن میں حوثی ملیشیا کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ اتحادی فوج نے یمن کی راس عیسیٰ بندرگاہ کا علاقہ خالی کرنے کا حکم دے دیا۔

ترجمان سعودی اتحادی فوج کا کہنا ہے کہ شہری اپنی حفاظت کے لیے راس عیسیٰ کا علاقہ خالی کردیں۔

ادھر یمن کی حوثی ملیشیا نے سعودی عرب پر جوابی حملوں کی دھمکی دے دی، ترجمان حوثی ملیشیا کا کہنا ہے کہ سعودی اتحادی فوج کے راس عیسیٰ بندرگاہ پر حملے کے جواب میں جدہ بندرگاہ سمیت تمام سعودی بندرگاہیں نشانہ ہوں گی۔

حوثی ملیشیا نے بحیرہ احمر کی تمام سعودی بندرگاہوں پر کام کرنے والے کو فوری انخلا اور شپنگ کمپنیوں کو تمام سعودی بندرگاہوں سے اپنے جہاز اور کشتیاں ہٹانے کا کہہ دیاْ

سعودی اتحادی فوج کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے کہا ہے کہ یمن کی حوثی ملیشیا کی جانب سے سعودی عرب میں شہریوں پر حملوں کے جواب میں فوجی کارروائی کر رہے ہیں۔

بشکریہ روزنامہ جنگ