بھارتی جنرل نے پاکستان کی بڑھتی خلائی صلاحیتوں کا اعتراف کرلیا

فوٹو: فائل
پاکستان کی خلا میں تاریخی پیشرفت پر بھارت کے ہاتھ پاؤں پھول گئے۔
پہلے نئی دہلی میں ’مستقبل کی جنگ اور ملٹی ڈومین آپریشنز کے لیے بھارت کی تیاری‘ کے موضوع پر منعقدہ تقریب میں بھارتی جنرل پاکستان کی بڑھتی خلائی صلاحیتوں کا اعتراف کرنے پر مجبور ہو گئے۔
بھارتی نشریاتی ادارہ این ڈی ٹی وی کے مطابق بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل این ایس راجہ سبرامنی کے مطابق چین کی معاونت سے پاکستان کی خلائی صلاحیتوں میں بہتری آ رہی ہے۔
بھارتی سی ڈی ایس کے مطابق بھارت کو یہ بھی خدشہ ہے کہ پاکستان کو ترکیہ کی جانب سے بھی خلائی شعبے میں معاونت حاصل ہوگی۔
بھارتی سی ڈی ایس کے مطابق چین کی انٹیلی جنس نگرانی اور نیویگیشن کی صلاحیتیں پاکستان کو بھی دستیاب ہوں گی۔
بھارتی جنرل کے مطابق پاکستان کی بہتر ہوتی خلائی صلاحیتوں کو بھارت کو اپنی اسٹرٹیجک منصوبہ بندی اور دفاعی حکمت عملی میں شامل کرنا ہوگا۔
بشکریہ روزنامہ جنگ