گلگت، جگلوٹ بونجی رابطہ سڑک کے قریب غیر قانونی کان کنی، سڑک منہدم ہونے کا خدشہ

گلگت کے علاقے جگلوٹ بونجی رابطہ سڑک کےقریب غیرقانونی کان کنی سے شدید زمینی کٹاو ہو رہا ہے ۔
گلگت بلتستان انوائر منٹل پروٹیکشن ایجنسی (ای پی اے جی بی) کے مطابق زمینی کٹاو سے سڑک کا بڑا حصہ منہدم ہونے کا خدشہ ہے۔
ای پی اے جی بی کے مطابق ایکسپلوریشن لیز کی آڑ میں غیرقانونی کھدائی کی گئی، کھدائی کی جگہ سیل کردی، لیز ہولڈر پیر کو دستاویز سمیت طلب کرلیا ہے۔
ای پی اے کے مطابق پڑی، چھموگڑھ میں دریا کنارے کھدائی اور ملبا دریا میں ڈالنے کا انکشاف ہوا ہے، جس کے باعث سیلابی خطرات بڑھنے کا خدشہ ہے۔
ای پی اے کے مطابق کان کنی کی سرگرمیاں معطل اور لائسنسوں کی جانچ پڑتال کی سفارش کی ہے۔
بشکریہ روزنامہ جنگ