اتوار، 29 نومبر، 2026 · 20 جمادی الثانی، 1448 ہجری

میانمار میں فضائی حملے، ہلاکتوں کی تعداد 60 سے تجاوز کرگئی

تازہ ترین
میانمار میں فضائی حملے، ہلاکتوں کی تعداد 60 سے تجاوز کرگئی

میانمار میں فضائی حملوں میں 3 روز کے دوران 60 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق میانمار میں شادی کی تقریب پر فضائی حملے میں 21 افراد ہلاک جبکہ 40 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

امدادی تنظیم کا کہنا ہے کہ میانمار میں شادی کی تقریب پر حملے میں 5 بچے بھی ہلاک ہوئے۔

میانمار کی ریاست رخائن میں بازار پر فضائی حملہ ہوا ہے جس میں 9 افراد ہلاک ہوگئے۔

خیال رہے کہ 2021 کی فوجی بغاوت کے بعد جاری خانہ جنگی میں ایک لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

بشکریہ روزنامہ جنگ