آبنائے ہرمز: بحری بارودی سرنگ سے ٹکرا کر آئل ٹینکر میں آگ لگ گئی

آبنائے ہرمز میں بحری بارودی سرنگ سے ٹکرا کر آئل ٹینکر میں آگ لگ گئی۔
ایرانی فوج کے مطابق تین تیل بردار جہاز اپنی شناخت چھپا کر آبنائے ہرمز کے مشرقی علاقے میں غیرمجاز راستے کے ذریعے گزرنے کی کوشش کر رہے تھے۔
آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے بعد تباہ ہو گیا: پاسدارانِ انقلاب
ایک آئل ٹینکر بحری بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں اس میں آگ لگ گئی، جبکہ باقی 2 آئل ٹینکرز نے اپنا راستہ تبدیل کرتے ہوئے خلیج فارس کی جانب واپسی اختیار کرلی۔
ایرانی فوج کے مطابق تینوں آئل ٹینکرز نے اپنے نیویگیشن سسٹم بند کر رکھے تھے۔
بشکریہ روزنامہ جنگ