اتوار، 29 نومبر، 2026 · 20 جمادی الثانی، 1448 ہجری

جماعت اسلامی کی پیٹرولیم لیوی کے مرحلہ وار خاتمے کیلئے تحریک کامیاب ہوگئی: لیاقت بلوچ

تازہ ترین
جماعت اسلامی کی پیٹرولیم لیوی کے مرحلہ وار خاتمے کیلئے تحریک کامیاب ہوگئی: لیاقت بلوچ

نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ—فائل فوٹو

نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی کی پیٹرولیم لیوی کے مرحلہ وار خاتمے اور عوامی ریلیف کیلئے تحریک کامیاب ہوگئی۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی نے عوامی ریلیف کی سیاسی، جمہوری اور قومی مزاحمت کی کامیابی سے نئی تاریخ رقم کی ہے۔

مہنگائی پر وفاقی و صوبائی حکومتوں کی ناکامی عوام کیلئے عذاب بن گئی: لیاقت بلوچ

لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ 25 لاکھ میٹرک ٹن گندم کی درآمد کا فیصلہ حکومت کی زراعت اور کسان دشمن پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ گنے، گندم اور چاول کے کاشتکاروں کا معاشی استحصال ہو رہا ہے، حکومت قومی زراعت کانفرنس بلانے کا اہتمام کرے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ