ہفتہ، 28 نومبر، 2026 · 19 جمادی الثانی، 1448 ہجری

میئر کراچی کا سخی حسن اسٹریٹ بحالی منصوبے کا افتتاح

تازہ ترین
میئر کراچی کا سخی حسن اسٹریٹ بحالی منصوبے کا افتتاح

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب—فائل فوٹو

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے سخی حسن اسٹریٹ کی بحالی کے منصوبے کا افتتاح کر دیا۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا ہے کہ نارتھ ناظم آباد میں سخی حسن اسٹریٹ پر 150 ملین روپے کی لاگت سے کام کیا جا رہا ہے، یہاں 2 ہزار 900 فٹ طویل سڑک کی تعمیر و بحالی مکمل کر دی گئی ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے بتایا ہے کہ یہاں سڑک، ڈرینیج اور سیوریج سسٹم کی بہتری کے کام مکمل کیے گئے ہیں۔

مرتضیٰ وہاب نے لانڈھی اسپورٹس کمپلیکس کا افتتاح کردیا

انہوں نے بتایا ہے کہ سخی حسن اسٹریٹ پر 0.8 کلو میٹر طویل ڈبل کیریج وے تعمیر و بحال کی گئی ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ضلع وسطی میں سخی حسن اسٹریٹ کی بحالی سے شہریوں کو بہتر سہولتیں میسر آئیں گی۔

میئر کراچی نے یہ بھی بتایا ہے کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں سڑکوں کی تعمیر و بحالی کے منصوبوں پر کام جاری ہے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ