ہفتہ، 28 نومبر، 2026 · 19 جمادی الثانی، 1448 ہجری

کراچی: ماں، بہن، بھابھی، بھتیجی کے قتل کے ملزم کی ضمانت مسترد

تازہ ترین
کراچی: ماں، بہن، بھابھی، بھتیجی کے قتل کے ملزم کی ضمانت مسترد

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کراچی نے ماں، بہن، بھابھی اور بھتیجی کے قتل کے ملزم کی درخواستِ ضمانت مسترد کر دی۔

سماعت کے دوران وکیلِ صفائی نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کے اہلِ خانہ نے حلفیہ بیان جمع کرایا ہے کہ ملزم کو معاف کر دیا۔

قصور: دو ہفتے قبل 5 افراد کا قتل کیس حل، بیٹی نے ماں باپ اور بھائیوں کو قتل کیا، ڈی پی او

پراسیکیوشن نے کہا کہ ملزم نے اپنی ماں، بہن، بھابھی اور بھتیجی کو قتل کیا ہے۔

عدالت نے کہا کہ شریک ملزم کی ضمانت مرکزی ملزم کی ضمانت کی بنیاد نہیں بن سکتی، ملزم کے اقدام سے معاشرے میں خوف و ہراس پھیلا ہے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ