ہفتہ، 28 نومبر، 2026 · 19 جمادی الثانی، 1448 ہجری

ہیکرز کا امریکی فضائیہ کے مرکزی کلاوڈ کمپیوٹنگ پلیٹ فارم پر مبینہ سائبر حملہ

تازہ ترین
ہیکرز کا امریکی فضائیہ کے مرکزی کلاوڈ کمپیوٹنگ پلیٹ فارم پر مبینہ سائبر حملہ

ہیکرز کی جانب سے امریکی فضائیہ کے مرکزی کلاوڈ کمپیوٹنگ پلیٹ فارم پر مبینہ سائبر حملے کا انکشاف ہوا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حملے میں حساس حکمت عملی، عسکری عملے سے متعلق مواد اور لاجسٹکس ڈیٹا تک رسائی کا خدشہ ہے۔

رائٹرز خبر ایجنسی کے مطابق حکام کو سسٹم اپ گریڈ کرنے کے دوران ہیکنگ کی کوششوں کا انکشاف ہوا اور اس سے پلیٹ فارم میں خلل بھی نوٹ کیا گیا۔

یہ پلیٹ فارم 2017 میں شروع کیا گیا تھا تاکہ امریکی فضائیہ کی آئی ٹی ضروریات مربوط انداز سے پوری کی جاسکیں تاہم ہیکرز کے بارے میں معلوم نہیں کیا جاسکا۔

بشکریہ روزنامہ جنگ