میناب اسکول پر حملہ کبھی نہیں بھولیں گے، مسعود پزشکیان

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران میناب اسکول پر کیا گیا حملہ کبھی نہیں بھولے گا۔
صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ اُس حملے میں 168 بچوں کی شہادت کے ذمے دار امریکا اور اسرائیل ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ میناب اسکول پر حملہ اُن لوگوں کے دہرے معیار کا ثبوت ہے، جو انسانی حقوق کے علمبردار بنتے ہیں۔
واضح رہے کہ میناب اسکول پر حملہ 28 فروری کو ایران کے خلاف امریکا و اسرائیل کی جنگ کے پہلے دن ہوا تھا۔
اقوام متحدہ تحقیقاتی مشن نے میناب اسکول پر حملہ "جنگی جرم" قرار دیتے ہوئے اس کا ذمے دار امریکا کو ٹھہرایا ہے۔
دوسری جانب امریکی صدر ٹرمپ نے اس پر کہا تھا کہ ایرانی اسکول پر "جان بوجھ کر" حملہ نہیں کیا گیا تھا۔
بشکریہ روزنامہ جنگ