خلیج عمان میں ناکا بندی توڑنے کی کوشش، بحری جہاز پر امریکا کا حملہ

امریکا نے خلیج عمان میں ناکا بندی توڑنے کی کوشش کرنے والے بحری جہاز پر حملہ کردیا۔
امریکی عسکری مرکز سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے مشرق وسطیٰ میں بحری جہاز پر حملے کی تصدیق کی ہے۔
سینٹ کام کے مطابق 26نومبر کو ایرانی بندگاہ سے آنے والے بحری جہاز کو ناکارہ بنا دیا، بحری جہاز پیسیفک آرچر کے پچھلے حصے پر گولہ بارود فائر کیا گیا۔
امریکی سینٹ کے مطابق امریکی حملے سے بحری جہاز کے عملے کے تمام افراد محفوظ رہے، بحری جہاز نے وارننگ کے باوجود بحری ناکا بندی کی خلاف ورزی کی۔
سینٹ کام کے مطابق ناکا بندی کے دوران اب تک 158 تجارتی جہازوں کا راستہ تبدیل کرایا جا چکا ہے، ناکا بندی کی خلاف ورزی پر امریکی افواج اب تک 6 تجارتی جہازوں کو ناکارہ بنا چکی ہیں۔
بشکریہ روزنامہ جنگ