قائد اعظم کا 150 واں یومِ ولادت شاندار طریقے سے منائیں گے، گورنر سندھ

گورنر سندھ سید نہال ہاشمی نے بانیٔ پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا 150 واں یومِ ولادت صوبے بھر میں شایان شان طریقے سے منانے کا اعلان کیا ہے۔
جیو نیوز سے خصوصی بات چیت میں نہال ہاشمی کا کہنا تھا کہ یکم دسمبر سے 25 دسمبر تک قائد اعظم کی شخصیت اور ان کے ساتھ جدوجہد میں شریک اکابرین کی خدمات کو اجاگر کیا جائے گا۔
بشکریہ روزنامہ جنگ