ہفتہ، 28 نومبر، 2026 · 19 جمادی الثانی، 1448 ہجری

ایم کیو ایم پاکستان کا اتوار کی ریلی اور جلسہ منسوخ کرنے پر غور

تازہ ترین
ایم کیو ایم پاکستان کا اتوار کی ریلی اور جلسہ منسوخ کرنے پر غور

ایم کیو ایم پاکستان کے مرکزی رہنماؤں کا اجلاس جاری ہے، ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے جلسے کی اجازت نہ ملنے کے بعد ایم کیو ایم 29 نومبر کو ریلی اور جلسہ منسوخ کرنے پر غور کر رہی ہے۔

ایم کیو ایم کی جانب سے ریلی اور جلسے سے متعلق حتمی اعلان آج کیے جانے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ سندھ حکومت کا ایم کیو ایم کو 29 نومبر کو شارع فیصل پر ریلی کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ سامنے آیا ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ 29 نومبر کو جلسے کی درخواست پہلے سندھ ترقی پسند پارٹی نے دی تھی، ٹکراؤ کے پیشِ نظر ریلی کی اجازت نہیں دے سکتے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ