بلاول بھٹو و مریم نواز بھی صوبوں کی تقسیم نہیں چاہتے: شوکت یوسفزئی

شوکت یوسفزئی---فائل فوٹو
پاکستان تحریکِ انصاف خیبر پختون خوا کے سیکریٹری اطلاعات شوکت یوسف زئی نے کہا ہے کہ نئے صوبوں کے معاملے پر بلاول بھٹو اور مریم نواز کا مؤقف ایک جیسا ہے، دونوں صوبوں کی تقسیم نہیں چاہتے۔
شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ مریم نواز کی تقاریر سے لگتا ہے کہ وہ نئے صوبوں کے قیام کی مخالف ہیں، انہوں نے اپنے چچا شہباز شریف کو بھی مشکل میں ڈال دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نئے صوبوں کے معاملے پر وفاقی حکومت کا مؤقف واضح نہیں، جان بوجھ کر ابہام پیدا کیا جا رہا ہے۔
آئین میں ریفرنڈم کی گنجائش موجود، نئے صوبوں کا معاملہ زیادہ لمبا نہیں چلے گا، خواجہ آصف
شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کی خاموشی ظاہر کرتی ہے کہ وہ کتنے مجبور ہیں۔
تحریکِ انصاف کے سیکریٹری اطلاعات نے کہا ہے کہ ملک پہلے ہی سیاسی عدم استحکام کا شکار ہے، مزید کشیدگی پیدا نہ کی جائے۔
ان کا کہنا ہے کہ تمام متعلقہ فریقوں پر زور دیا ہے کہ وہ مفاہمت کا راستہ اختیار کریں۔
بشکریہ روزنامہ جنگ