سعودی عرب: جازان میں حوثی ملیشیا کا آئل ریفائنری پر میزائل حملہ، نیپالی کارکن ہلاک

یمن کی حوثی ملیشیا نے سعودی عرب میں جازان کی آئل ریفائنری پر میزائل حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں 1 شخص ہلاک ہو گیا۔
سعودی وزارتِ توانائی کا کہنا ہے کہ حملے سے متاثرہ جازان کی آئل ریفائنری میں لگی آگ بجھا دی گئی ہے تاہم اس کے کچھ آپریشنز عارضی طور پر معطل ہو گئے ہیں۔
سعودی فوجی اتحاد، حوثی ملیشیا کی ایک دوسرے کی بندرگاہوں پر حملے کی دھمکیاں
سعودی آئل ریفائنری پر حوثی ملیشیا کے میزائل حملے میں 1 نیپالی کارکن ہلاک ہوا ہے جبکہ متعدد دیگر افراد زخمی ہو گئے۔
دوسری جانب سعودی فوجی اتحاد کا کہنا ہے کہ حوثی ملیشیا کے زیرِ کنٹرول علاقے الحدیدہ میں میزائل لانچ پیڈ کو تباہ کر دیا ہے۔
بشکریہ روزنامہ جنگ