جمعہ، 27 نومبر، 2026 · 18 جمادی الثانی، 1448 ہجری

انڈونیشیا: بچوں کے ہاتھ پاؤں باندھنے والے ڈے کیئر سینٹر کی سربراہ کو 9 سال قید کی سزا

تازہ ترین
انڈونیشیا: بچوں کے ہاتھ پاؤں باندھنے والے ڈے کیئر سینٹر کی سربراہ کو 9 سال قید کی سزا

انڈونیشیا میں بچوں پر تشدد کے سنگین واقعے میں ڈے کیئر سینٹر کی سربراہ کو 9 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔

دی نیوز انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق دیہ کُسومَستُوتی کو بغیر لائسنس ڈے کیئر سینٹر چلانے اور غفلت کے نتیجے میں بچوں پر تشدد کے واقعات کا ذمے دار قرار دیا گیا ہے۔

واقعہ رواں سال اپریل میں اس وقت سامنے آیا جب حکام نے ’دی لٹل آریشا‘ نامی ڈے کیئر سینٹر پر چھاپہ مارا، کارروائی کے دوران 2 سے 6 سال کی عمر کے درجنوں بچے ملے جن کے ہاتھ اور پاؤں آپس میں بندھے ہوئے تھے۔

پی آئی اے ڈے کیئرسینٹر میں بچے پر تشدد کی حقیقت کیا ہے؟

دی نیوز کے مطابق استغاثہ نے ملزمہ کے لیے 10 سال قید کی سزا طلب کی تھی تاہم عدالت نے اسے 9 سال قید کے ساتھ 900 ملین انڈونیشیائی روپیہ جرمانہ اور متاثرہ بچوں کو 200 ملین روپیہ ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔

ڈے کیئر سینٹر کے پرنسپل کو بھی 5 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

متاثرہ بچوں کے والدین کے ایک نمائندے نے ہرجانے کی رقم پر اعتراض کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ رقم بچوں کے علاج اور نفسیاتی بحالی کے اخراجات پورے کرنے کے لیے ناکافی ہے۔

دوسری جانب ملزمہ کی قانونی ٹیم نے فیصلے کے خلاف اپیل پر غور کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ