جمعہ، 27 نومبر، 2026 · 18 جمادی الثانی، 1448 ہجری

سندھ حکومت کا ایم کیو ایم پاکستان کو ریلی کا دن اور روٹ تبدیل کرنے کا مشورہ

تازہ ترین
سندھ حکومت کا ایم کیو ایم پاکستان کو ریلی کا دن اور روٹ تبدیل کرنے کا مشورہ

سندھ حکومت نے ایم کیو ایم پاکستان کو 29 نومبر کو کراچی میں شارع فیصل پر ریلی اور جلسے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے دن اور روٹ تبدیل کرنے کی تجویز دے دی۔

ذرائع محکمۂ داخلہ سندھ کے مطابق 29 نومبر کو جلسے کی اجازت کے لیے سندھ ترقی پسند پارٹی نے پہلے درخواست جمع کرائی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ممکنہ تصادم کے خدشے کے پیشِ نظر ایم کیو ایم پاکستان کو ریلی کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

نئے انتظامی یونٹس کا قیام، ایم کیو ایم پاکستان نے 29 نومبر کو ریلی نکالنے کے لیے درخواست جمع کروادی

محکمۂ داخلہ سندھ کے مطابق کسی بھی سیاسی جماعت کو ریلی نکالنے سے نہیں روکا جا رہا، تاہم جس جماعت نے پہلے اعلان کیا ہے، ریلی اور جلسے کے انعقاد کا پہلا حق اسی کا ہے۔

ذرائع کے مطابق محکمۂ داخلہ سندھ نے ایم کیو ایم پاکستان کو کسی دوسرے دن ریلی اور جلسہ منعقد کرنے کی تجویز دی ہے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ