جمعہ، 27 نومبر، 2026 · 18 جمادی الثانی، 1448 ہجری

ایران امریکا کو جواب دینے کیلئے نئے فضائی دفاعی نظام لے آیا

تازہ ترین
ایران امریکا کو جواب دینے کیلئے نئے فضائی دفاعی نظام لے آیا

ریئر ایڈمرل حبیب اللّٰہ سیاری—فائل فوٹو

ایرانی فوج کے ڈپٹی چیف آف کوآرڈینیشن ریئر ایڈمرل حبیب اللّٰہ سیاری کا کہنا ہے کہ حالیہ جنگوں سے حاصل ہونے والے تجربات کی روشنی میں فضائی دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط بنانا اہم فوجی ترجیح بن چکا ہے۔

ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا نے دوبارہ فوجی حملے کیے تو اسے ایران کے نئے تیار کردہ فضائی دفاعی نظاموں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ایرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایرانی فوج کے نائب سربراہ برائے رابطہ کاری نے کہا ہے کہ ہم نے حالیہ جنگوں سے بہت سے سبق حاصل کیے ہیں، جن میں سب سے اہم سبق فضائی دفاع کو مضبوط بنانے پر زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

ایران کیخلاف فتح قریب ہے: ٹرمپ

رپورٹ کے مطابق ان کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال ہونے والی 12 روزہ جنگ اور رواں سال امریکا اور اسرائیل کے ساتھ جنگ کے بعد فضائی دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط بنانا ایران کی اہم فوجی ترجیحات میں شامل ہو گیا ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے جدید فوجی ساز و سامان و نظام تیار کر کے تعینات کیا ہے، جس کے ذریعے مخالفین کو نمایاں نقصان پہنچایا جائے گا۔

ایڈمرل حبیب اللّٰہ سیاری کے مطابق دشمن کو عملی طور پر ہمارے نئے فضائی دفاعی نظاموں کا سامنا کرنا پڑے گا اور کسی بھی جارحیت کی صورت میں وہ ان نظاموں کی افادیت اور صلاحیتوں کا خود مشاہدہ کرے گا۔

بشکریہ روزنامہ جنگ