جمعرات، 26 نومبر، 2026 · 17 جمادی الثانی، 1448 ہجری

مکہ دفاعی معاہدہ کی اسٹریٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کا اہم اجلاس کل ہوگا، اعلیٰ دفاعی و عسکری حکام کی شرکت متوقع

تازہ ترین
مکہ دفاعی معاہدہ کی اسٹریٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کا اہم اجلاس کل ہوگا، اعلیٰ دفاعی و عسکری حکام کی شرکت متوقع

اسلام آباد میں کل (جمعہ) مکہ دفاعی مشترکہ معاہدہ کے تحت پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کی اسٹریٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کا اہم اجلاس ہوگا۔ تینوں ملکوں کے وزرائے خارجہ اور اعلیٰ دفاعی و عسکری حکام کی شرکت متوقع ہے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق مکہ جوائنٹ ڈیفنس معاہدے کے تحت قائم اسٹریٹجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کا اجلاس میں تینوں ملکوں کی اعلیٰ سطح کی سیاسی، دفاعی اور عسکری قیادت شریک ہوگی۔

تینوں ممالک کے درمیان مشترکہ دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے، علاقائی سلامتی کی صورت حال اور مشترکہ سیکیورٹی چیلنجز پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق تینوں ممالک کے وزرائے خارجہ اور وزرائے دفاع کے علاوہ اعلیٰ عسکری اور انٹیلی جنس حکام کی بھی شرکت بھی متوقع ہے۔ مکہ جوائنٹ ڈیفنس معاہدے کے تحت قائم کمیٹی کے سیکریٹری جنرل لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود بھی اجلاس کے انتظامی اور ادارہ جاتی امور میں اہم کردار ادا کریں گے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق تینوں ممالک کے سینئر حکام کا ابتدائی اجلاس آج اسلام آباد میں ہوا جبکہ وزرائے خارجہ، وزرائے دفاع اور اعلیٰ عسکری حکام کا اجلاس جمعہ کومتوقع ہے۔

اس سے قبل کمیٹی کے اجلاس استنبول اور ریاض میں منعقد ہو چکے ہیں۔ اسلام آباد میں ہونے والا اجلاس پاکستان میں اس کمیٹی کا پہلا اجلاس ہوگا۔

بشکریہ روزنامہ جنگ