ایک سیاسی جماعت نے بہت پہلے درخواست دی، پتا چلا متحدہ بھی اسی دن ریلی نکالنا چاہتی ہے، وزیر اعلیٰ

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ : فوٹو/ جنگ/ شعیب احمد
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ 29 نومبر کو ایک سیاسی جماعت نے بہت پہلے درخواست دی، میڈیا کے ذریعے ہمیں پتا چلا کہ ایم کیو ایم بھی اسی دن ریلی نکالنا چاہتی ہے۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہماری پہلی ترجیح امن اومان کو قائم کرنا ہے، تینوں جماعتوں سے بات ہوئی انہوں نے ہمیں موثر جواب دیا ہے۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ محکمہ قانون امن و امان اور صورتحال دیکھ کر اجازت دے گی۔
بشکریہ روزنامہ جنگ