الحدیدہ میں حوثیوں کا میزائل لانچ پیڈ تباہ کر دیا، سعودی فوجی اتحاد

سعودی فوجی اتحاد کے ترجمان ترکی المالکی نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے یمن میں حوثی ملیشیا کے زیر کنٹرول علاقے الحدیدہ میں حوثیوں کا میزائل لانچ پیڈ تباہ کر دیا ہے۔
اسی لانچ پیڈ سے کچھ دیر پہلے حوثی ملیشیا نے سعودی عرب کی جازان کی آئل ریفائنری کو نشانہ بنایا تھا۔
اسی دوران یمنی سرکاری افواج نے کہا ہے کہ آج انہوں نے پچھلے چند گھنٹوں کے دوران حوثی ٹھکانوں پر 767 حملے کیے ہیں۔ یمنی فوج کے مطابق ان حملوں میں حوثی ملیشیا کے 117 ارکان مارے گئے ہیں۔
سعودی فوجی اتحاد کے ترجمان کے مطابق ریاض کی جانب داغے گئے حوثی ملیشیا کے دو بیلسٹک میزائل فضا میں تباہ کر دیے۔
ریاض سے ترجمان سعودی فوجی اتحاد نے کہا کہ مشرقی صوبے کی فضائی حدود میں حوثی ملیشیا کے دو ڈرون بھی تباہ کر دیے گئے۔
ترجمان سعودی فوجی اتحاد کے مطابق حوثی ملیشیا کی جانب سے داغا گیا ایک پروجیکٹائل جازان کی بندرگاہ پر گرا، جس سے معمولی نقصان ہوا۔
بشکریہ روزنامہ جنگ