جمعرات، 26 نومبر، 2026 · 17 جمادی الثانی، 1448 ہجری

فضل الرحمان غصے میں ہیں، حالات کو تصادم کی طرف لے جانا چاہتے ہیں، عطا تارڑ

تازہ ترین
فضل الرحمان غصے میں ہیں، حالات کو تصادم کی طرف لے جانا چاہتے ہیں، عطا تارڑ

وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان غصے میں ہیں اور حالات کو تصادم کی طرف لے جانا چاہتے ہیں۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ بلاول بھٹو خود کنفیوز رہنا چاہتے ہیں تو رہیں مگر عوام کو کنفیوز نہیں کریں، بلاول بھٹو سے سوال ہے کہ عوامی رائےسے اتنا خوف کیوں ہے؟

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجا ناصر عباس نے کہا ہے کہ مائنس بانی پی ٹی آئی نہیں ہونے دیں گے، پارلیمانی پارٹی جو بھی کہے ، جب تک بانی پی ٹی آئی کے منہ سے نہیں سن لیتے صوبوں اور ریفرنڈم کی حمایت نہیں کریں گے۔

علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ پارلیمانی پارٹی اگر نئے صوبوں پر رضامند ہوتی ہے تو یہ بانی پی ٹی آئی کے بیانیے سے انحراف ہوگا۔

بشکریہ روزنامہ جنگ