جمعرات، 26 نومبر، 2026 · 17 جمادی الثانی، 1448 ہجری

برطانوی حکومت سے پنشن حاصل کرنیوالی آخری خاتون انتقال کر گئیں

تازہ ترین
برطانوی حکومت سے پنشن حاصل کرنیوالی آخری خاتون انتقال کر گئیں

جنت خاتون قائم خانی—فائل فوٹو

برطانوی دورِ حکومت میں پنشن حاصل کرنے والی خاتون 107 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔

جنت خاتون قائم خانی کو برطانوی حکومت کی جانب سے پنشن وصول کرنے والی آخری زندہ خاتون تصور کیا جاتا تھا۔

جنت خاتون قائم خانی کا تعلق سندھ کے شہر جھڈو سے تھا، ان کے شوہر عبدالشكور قائم خانی پنجاب ہارس رجمنٹ میں سپاہی کی حیثیت سے خدمات انجام دیتے رہے تھے، جہاں ملازمت کے دوران ان کا انتقال ہو گیا تھا۔

پنشن کا طریقہ کار تبدیل، سرکاری افسران اور ملازمین کے ڈبل پنشن لینے پر پابندی، سالانہ اضافہ پہلی پنشن پر لاگو ہوگا

شوہر کے انتقال کے بعد برطانوی حکومت نے ان کی 80 ہزار سے زائد کی پنشن جنت خاتون کے نام منتقل کر دی تھی۔

وہ کئی دہائیوں تک اقوامِ متحدہ (یو این) کے ذریعے یہ پنشن وصول کرتی رہیں۔

جنت خاتون قائم خانی 1919ء میں بھارتی ریاست راجستھان کے ضلع جھنجھنو میں پیدا ہوئی تھیں، وہ جھڈو ٹاؤن کمیٹی کے سابق وائس چیئرمین عمر دراز قائم خانی کی والدہ تھیں۔

بشکریہ روزنامہ جنگ