انڈونیشیا: سونے کی غیر قانونی کان میں حادثہ، 13 کان کن ہلاک

فوٹو بشکریہ غیر ملکی میڈیا
انڈونیشیا میں سونے کی غیر قانونی کان میں حادثے کے نتیجے میں 13 کان کن ہلاک ہو گئے۔
مقامی حکام کے مطابق حادثہ انڈونیشیا کے صوبے مغربی جاوا کے علاقے بوگور میں پیش آیا، ہلاک ہونے والے 13 کان کنوں میں سے 6 کی شناخت کر لی گئی ہے۔
قاہرہ، پیٹرولیم مصنوعات کے ٹرک میں دھماکا، 31 افراد ہلاک
حکام کا کہنا ہے کہ کان میں پھنسے مزید 13 مزدوروں کی تلاش جاری ہے۔
کان میں تقریباً 100 میٹر گہرائی میں مزدور پھنسے ہوئے ہیں۔
مقامی حکام نے بتایا ہے کہ پیر کو شدید بارش سے کان میں پانی بھرا تو 26 مزدور زیرِ زمین پھنس گئے تھے۔
بشکریہ روزنامہ جنگ