جمعرات، 26 نومبر، 2026 · 17 جمادی الثانی، 1448 ہجری

صوبے میں اس وقت کوئی بھی شخص اغوا نہیں، وزیر داخلہ سندھ ضیاء لنجار

تازہ ترین
صوبے میں اس وقت کوئی بھی شخص اغوا نہیں، وزیر داخلہ سندھ ضیاء لنجار

فوٹو: فائل

وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے کہا ہے کہ صوبے میں اس وقت کوئی بھی شخص اغوا نہیں ہے۔

کراچی میں قائمہ کمیٹی داخلہ کے اجلاس کے بعد صوبائی وزیر داخلہ نے میڈیا سے گفتگو کی اور کہا کہ سندھ میں صرف ایک ماورائے عدالت قتل کا واقعہ پیش آیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں اس وقت کوئی بھی شخص اغوا نہیں ہے، پیشہ ور گداگروں کے خلاف آپریشن کےلیے کوئی مؤثر قانون موجود نہیں۔

ضیاء لنجار نے مزید کہا کہ سندھ میں گریڈ 18 اور 19 کے 41 افسران کی کمی تھی، وفاق نے ہمارے 5 افسران بلوچستان بھیج دیے۔

اُن کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور وزیراعظم سے درخواست ہے کہ ان افسران کو واپس بلایا جائے، افسران کی کمی پوری کرنے کے لیے مزید افسران بھیجے جائیں۔

وزیر داخلہ سندھ نے یہ بھی کہا کہ جاری اشتہار کے تحت جس ضلع میں جتنی آسامیاں مختص تھیں، اسی حساب سے بھرتیاں کی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 29 نومبر کو ریلی کے حوالے سے جئے سندھ تحریک کی درخواست محکمہ داخلہ سندھ کو موصول ہوئی ہے، ایم کیو ایم کی جانب سے تاحال کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی۔

ضیاء لنجار نے کہا کہ کوشش کریں گے کہ ایم کیو ایم سے دوبارہ رابطہ کرکے ریلی ملتوی کروائی جائے، اگر ریلی ملتوی نہیں کی گئی تو پھر دیکھیں گے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ