جمعرات، 26 نومبر، 2026 · 17 جمادی الثانی، 1448 ہجری

پنجاب پولیس نے عبدالغفور حیدری سمیت جے یو آئی کے 3 اہم رہنما گرفتار کرلیے

تازہ ترین
پنجاب پولیس نے عبدالغفور حیدری سمیت جے یو آئی کے 3 اہم رہنما گرفتار کرلیے

پنجاب پولیس نے اپوزیشن جماعت جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے 3 اہم رہنماؤں کو حراست میں لے لیا۔

ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے تصدیق کی ہے کہ پنجاب پولیس نے مولانا عبدالغفور حیدری، امیر پنجاب مولانا امجد خان اور ملک اویس کو گرفتار کرلیا ہے۔

ترجمان جے یو آئی نے استفسار کیا کہ مولانا عبدالغفور حیدری ممبر قومی اسمبلی ہیں، پوچھتے ہیں کہ کیا ان کی گرفتاری اسپیکر ایاز صادق کی اجازت سے کی گئی ہے؟

اسلم غوری نے مزید کہا کہ حکومت سے فوری طور پر گرفتار رہنماؤں اور کارکنوں کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

بشکریہ روزنامہ جنگ