رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ، پاکستان شاہینز کا نیپال اے کو 169 رنز کا ہدف

فوٹو: سوشل میڈیا
رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ میں پاکستان شاہینز نے نیپال اے کو جیت کےلیے 169 رنز کا ہدف دے دیا۔
دوحہ میں جاری ٹورنامنٹ کے گروپ میچ میں پاکستان شاہینز کی ٹیم 42 اوورز میں 168 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
وکٹ کیپر بیٹر روحیل نذیر نے ناقابلِ شکست 64 رنز اسکور کیے، جبکہ حسن نواز 28 اور احمد دانیال 16 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
نیپال کی جانب سے راشد خان نے عمدہ بولنگ پرفارمنس دیتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ابھیشیش گوتم نے 2 جبکہ سندیپ لمیچنے اور کوشل بھرتل نے ایک ایک وکٹ لی۔
بشکریہ روزنامہ جنگ