منگل، 24 نومبر، 2026 · 15 جمادی الثانی، 1448 ہجری

ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے قومی سلامتی کیلئے آبادی میں اضافہ ناگزیر قرار دے دیا

تازہ ترین
ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے قومی سلامتی کیلئے آبادی میں اضافہ ناگزیر قرار دے دیا

ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای — فائل فوٹو

ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے آبادی میں اضافے اور قومی سلامتی کے درمیان تعلق پر زور دیتے ہوئے اسے ملک کے لیے ناگزیر قرار دے دیا۔

قومی آبادی ایوارڈ کی چوتھی تقریب کے موقع انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان جاری کیا ہے۔

اپنے بیان میں مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا ہے کہ آبادی میں اضافہ قومی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے، سائنسی، ثقافتی، اقتصادی اور سماجی مواقع پیدا کرنے اور انہیں فروغ دینے کے ساتھ ساتھ دشمن کے خطرات اور مذموم عزائم کا مقابلہ کرنے میں بھی انتہائی اہم کردار ادا کرتا ہے۔

ایرانی سپریم لیڈر کا دشمن کی کسی بھی دھمکی کا فوری اور پھرپور جواب دینے کا حکم

انہوں نے کم عمری میں شادی کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے خاندانی نظام کو مرکزیت دینے والے معاشرتی کلچر کے فروغ پر بھی زور دیا۔

واضح رہے کہ مجتبیٰ خامنہ ای نے مارچ کے اوائل میں اپنے والد علی خامنہ ای کی جگہ ایران کے سپریم لیڈر کا منصب سنبھالا تھا۔

علی خامنہ ای رواں سال فروری میں امریکی و اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں شروع ہونے والی جنگ کے ابتدائی فضائی حملوں میں شہید ہو گئے تھے۔

مجتبیٰ خامنہ ای ذمے داری سنبھالنے کے بعد سے اب تک عوامی سطح پر منظر عام نہیں آئے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ